تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

‘امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں’

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ امریکاپاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے امریکا کےساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے رکن امریکی کانگریس الہان عمر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کےدوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم نے الہان عمر کے عزم و حوصلے اور سیاسی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ الہان عمرکےدورہ سے عوامی سطح کےدوطرفہ تعلقات کوفروغ ملے گا۔

وزیراعظم نے باہمی اعتماد پر مبنی دوطرفہ تعاون کےفروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکاپاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے امریکا کےساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ایک عرصے سے آپ سے ملاقات کی خواہاں تھی، امریکی رکن کانگرس الہان عمر

وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کے استحکام میں اوورسیز کے کردار کو سراہا جب کہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے امسئلہ کشمیر کےپرامن حل کی اہمیت پرزور دیتے ہوئے کہا کہ اسلاموفوبیا جیسی برائی سےنمٹنےکیلئےعالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔

الہان عمر کا کہنا تھا کہ امید ہے دورے سے پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے میں مدد ملےگی۔ رکن کانگریس الہان عمر 20 سے 24 اپریل تک پاکستان کادورہ کررہی ہیں۔ الہان عمرقیادت سےملاقاتوں کےعلاوہ لاہور، آزادکشمیر کا دورہ کریں گی۔

Comments

- Advertisement -