تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ممبر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بنگلے میں چوری کی واردات

کراچی: شہر قائد میں ممبر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بنگلے میں چوری کی واردات ہوئی ہے، جس میں ملزمان ایک کروڑ روپے سے زائد رقم لے کر فرار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقہ ڈیفنس فیز 8 میں واقع گھر میں ہوئی، اللہ رکھا نامی ملزم بنگلے میں کھڑی گاڑی سے ایک کروڑ 15 لاکھ روپے چوری کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق چوری کی واردات میں گھر کا چوکیدار ملوث نکلا ہے۔

پولیس نے واردات میں ملوث ملزم کے بھائی کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 8 لاکھ برآمد کرلیے ہیں، جبکہ مرکزی ملزم تاحال فرار ہے۔

پولیس نے ممبر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے گلشن معمار بلاک زیڈ ٹو میں ایک گھر سے 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کیے گئے تھے، جس میں چوری کرنے والی خاتون پڑوسن نکلی تھی۔

گھر کے مالک نے نور سحر نامی خاتون کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی تھی، جس میں چرائے گئے زیورات کی تفصیل بھی درج کی گئی ہے۔

Comments