توہین عدالت کیس: سندھ ہائی کورٹ بنچ کے رکن صادق بھٹی کاسماعت سے انکار -
The news is by your side.

Advertisement

توہین عدالت کیس: سندھ ہائی کورٹ بنچ کے رکن صادق بھٹی کاسماعت سے انکار

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی سندھ و دیگر چودہ افسران کے خلاف توہین عدالت کیس ایک بارپھرالتواء کا شکارہوگیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے تشکیل دیئے گئے بنچ کے رکن صادق حسین بھٹی نے سماعت سے انکارکردیا جس کے باعث نئے بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس بجھوادیا گیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں آج سماعت کے موقع پرآئی جی سندھ ودیگر افسران دھڑکتے دلوں کے ساتھ پہنچے توان کی جان میں جان آئی اس کیس کی سماعت ایک بارپھرموخر ہوگئی ہے۔

اس سے قبل جسٹس کریم خان نے بھی سماعت سے انکارکردیا تھا جبکہ آئی جی سندھ اورچودہ افسران جسٹس احمد علی شیخ پرعدم اعتماد کرچکے ہیں کیس کی آئندہ سماعت تین مارچ کو ہوگی۔

توہینِ عدالت کیس میں نقاب پوش پولیس اہلکاروں نے سندھ ہائی کورٹ کی حدود میں ذوالفقارمرزا کے گارڈز، حامیوں اورصحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں