جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

معطلی کے باوجود ارکان سندھ اسمبلی کی اجلاس میں شرکت

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے19 ارکان سندھ اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی، رکنیت معطلی کے باوجود ارکان نے اجلاس میں شرکت کی۔

اثاثہ جات تفصیلات جمع نہ کرانے پر ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ معطل ہونیوالےارکان اسمبلی میں مکیش کمارچاؤلہ،حسنین مرزا، عبدالرؤف کھوسو،سردارخان چانڈیو،جام اکرام اللہ شامل ہیں۔

صوبائی وزرا ناصرحسین شاہ، سیدسردار شاہ، تیمور تالپور، امدادپتافی، عدیل احمد، بشیراحمد اور ضیا عباس شاہ کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے جب کہ راناحمیر سنگھ، فرحت سیمی، حنا دستگیر نےبھی اثاثوں کی تفصیلات نہیں دیں۔

- Advertisement -

انتھونی نوید، فقیر شیر محمد اور قاضی شمس دین کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے۔ معطل ارکان سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتے۔ معطلی کےباوجوداجلاس میں شرکت پرالیکشن کمیشن کارروائی کرسکتاہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں