لاہور : چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان حملہ کیس کی پیروی کرنے والی پراسیکیوشن ٹیم کے ارکان تبدیل کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پراسکیوٹر جنرل پنجاب کے آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان حملہ کیس کی پیروی کرنے والی پراسکیوشن ٹیم کے ارکان تبدیل کر دیے گٸے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ پراسکیوشن ٹیم سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر زاہد سرفراز کو نکال دیا گیا ہے اور زاہد سرفراز کی جگہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جنرل طارق عنایت کو شامل کرلیا گیا ہے۔
- Advertisement -
نوٹیفکیشن کے مطابق طارق عنایت عمران خان حملہ کیس کی تحقیقات پر بننے والی جے آئی ٹی کی بھی معاونت کریں گے ٹیم کے دیگر ممبران میں ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر حافظ اصغر علی اور رانا سلطان صلاح الدین شامل ہوں گے۔