شرجیل میمن نے جلد وطن واپس آنے کا عندیہ دے دیا -
The news is by your side.

Advertisement

شرجیل میمن نے جلد وطن واپس آنے کا عندیہ دے دیا

دبئی / کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ان کانام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا،اب توجلد واپس آئیں گے۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں اینکرپرسن کاشف عباسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیراطلاعات و نشریات سندھ شرجیل انعام میمن کاکہنا ہے کہ شاید نیب کے حکام اخبارنہیں پڑھتے، بیماری کی وجہ سےڈھائی ماہ سے ملک سےباہرہوں۔

انہوں نے کہا کہ جب سے اطلاع ملی ہے کہ میرا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے پختہ ادارہ کرلیا ہے کہ جلد وطن لوٹوں گا۔

پیپلز پارٹی رہنما نے اپنے خلاف کسی بھی قسم کا مقدمہ درج ہونے یا تحقیقات ہونے کی تردید کی ہے۔

گزشتہ روز حکام نے شرجیل انعام میمن اورڈاکٹر عاصم کا نام نیب کی ایماء پر ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں