تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

ایک شخص کی 17 فٹ لمبے ایناکونڈا کھینچنے کی ویڈیو وائرل

برازیلیا: برازیل میں ایک شخص کی ندی میں موجود 17 فٹ لمبے ایناکونڈا کو کھینچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل میں 17 فٹ لمبے سانپ کو سانٹا ماریا ندی کے نیچے سوشل میڈیا اسٹار سیرلی اولیویرا کے شوہر ہیٹنہو بورجیس اور ان کے دوست نے ایناکونڈا دیکھا اور پھر خود ہی اس کو پکڑنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اولیویرا اپنے شوہر کو پرتگالی زبان میں کہتی ہوئی نظر آرہی ہے ’چھوڑو، اے میرا خدا۔‘ جبکہ ان کے شوہر اپنے دوست کو بھی اناکونڈا پکڑنے کے لیے اکسارہے ہیں۔

اولیویرا کے شوہر کئی بار اس کو کھینچتے ہوئے دیکھا گیا، سانپ گروہ کے چنگل سے آزاد ہوکر وہاں سے بھاگ گیا۔

ستمبر 2014 میں وائرل ہونے والی ویڈیو کو ٹویٹر پر تین دن قبل دوبارہ شیئر کیے جانے کے بعد دوبارہ وائرل ہوگئی، پرانی ویڈیو پر تین لاکھ سے زیادہ لائیکس اور صارفین کی جانب سے ہزاروں ردعمل دئیے گئے۔

فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریاست مٹو گروسو ڈوسل میں ماحولیاتی پولیس نے اس گروپ کے ہر ایک فرد پر 600 ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -