تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

وہ پاکستانی گلوکارہ جو علاج کے لیے امریکا پہنچنے سے قبل انتقال کرگئیں

کراچی: پاکستان کی نامور گلوکارہ منہاز بیگم کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے مگر اُن کے گیت آج بھی سب کے کانوں میں رس گھول رہے ہیں۔

منہاز بیگم 1958 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، اُن کا اصل نام کنیز فاطمہ تھا مگر اُن کے استاد نے انہیں منہاز کا نام دیا جسے انہوں نے زندگی کے آخری دن تک نہ صرف اپنے ساتھ رکھا بلکہ اسی نام سے پہچان بھی بنائی۔

منہاز بیگم نے پاکستان ٹیلی ویژن میں قومی نغمے کے ساتھ ڈیبیو کیا اور پھر انہوں فلمی دنیا میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی جسے انہوں نے قبل کرلیا۔

فلم حقیقت سے منہاز بیگم نے شوبز میں ڈیبیو کیا اور پھر وہ فلمی دنیا کی مقبول ترین آواز بن گئیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران تین سے زائد فلموں کے لیے 500 سے زائد گانے گائے۔

حکومت پاکستان نے گلوکارہ کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا جبکہ وہ 7 سال تک نگار ایوارڈ جیتنے والی واحد گلوکارہ تھیں۔ انہوں نے 1977ء سے 1983ء تک مسلسل ایوارڈز حاصل کیے جو ایک منفرد اعزاز ہے۔

منہاز بیگم نے دو نیشنل، 7 گریجویٹ، ایک پی ٹی وی ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

منہاز بیگم بلڈپریشر اور پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھیں اور وہ 19 جنوری 2013 کو اپنے علاج کے لیے امریکا جارہی تھیں کہ اسی دوران پرواز میں اُن کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد فلائٹ کو بحرین میں ہنگامی طور پر اتارا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں اور دار فانی سے کوچ کر گئیں۔

Comments

- Advertisement -