The news is by your side.

Advertisement

آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے پہلے میچ کے بعد ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ کے تحت بیٹسمینوں میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف 251 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کی بدولت کیوی کپتان کین ولیمسن دوسرے نمبر پر آگئے۔ ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔

رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ نیوزی لینڈ کے نیل وگنر دوسرے نمبر پر آگئے۔ جبکہ ایک درجہ تنزلی کے بعد انگلش بولر اسٹروٹ بروڈ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈرز کیٹگری میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس سرفہرست ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دوسرے نمبر پر آگئے۔ جبکہ بھارت کے راوندرا جاڈیجا کا تیسرے نمبر ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں