تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کرونا سے صحت یاب مریض کس مرض کا شکار ہورہے ہیں؟ ماہرین نے خبردار کردیا

اوٹاوا: کینیڈین ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریض ذہنی طور پر متاثر ہورہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین مینٹل ہیلتھ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو مرسڈیز اسٹیفنسن کا کہنا ہے کہ کرونا سے صحت یاب مریض ذہنی طور پر متاثر ہورہے ہیں۔

اسٹیفنسن کا کہنا ہے کہ ان مریضوں میں بے خوابی، بے چینی اور خوف کی علامات پائی جارہی ہیں۔

کینیڈین مینٹل ہیلتھ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی باقاعدہ کونسلنگ ہونی چاہئے، دوسری صورت میں گھمبیر نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بات ثابت ہے کہ ایپیڈیمک اور پینڈیمک دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے اور یہ انسان میں ڈپریشن کا باعث بنتا ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس صورتحال کے بعد دماغی صحت پر منفی اثرات طویل عرصے تک بھی برقرار رہ سکتے ہیں جب کہ دماغی صحت متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ گھریلو تشدد اور بچوں سے بدسلوکی کے واقعات میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس، بچوں کے پھیپھڑوں کو کس طرح تباہ کرتا ہے؟ تہلکہ خیز تصاویر

مارگریٹ ایٹن نے کہا کہ ’یہ ایک حقیقت ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب افراد کی دماغی صحت پر شدید اثرات رونما ہورہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ یہ وہ چھوٹے چھوٹے صوبے ہیں جن کے بارے میں ہم واقعی زیادہ پریشان ہیں جس میں شاید بہت بڑا بجٹ نہ ہو جس کی وجہ سے وہ ذہنی صحت میں اسی طرح سرمایہ کاری کرسکیں گے۔

ایٹن نے نووا اسکاٹیا کی ایک ایسی جگہ کی مثال دی جس میں تنظیم ذہنی صحت سے متعلق مدد طلب کرنے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ دیکھ رہی ہے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 42 لاکھ 15 ہزار 366 ہوگئی، کرونا وائرس کے باعث اموات 2 لاکھ 84 ہزار 675 ہوگئیں۔

Comments

- Advertisement -