تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

صدر ٹرمپ ذہنی مریض اور صدارتی عہدے کیلئے نااہل ہے، امریکی ماہر نفسیات

واشنگٹن : امریکی ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ذہنی مریض اور صدارتی عہدے کے لئے نااہل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے 35 ماہرینِ نفسیات اور معالجین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی مریض اور صدارت کے لیے نااہل قرار دیا ہے، امریکی اخبار میں 35 ماہرینِ نفسیات اور معالجین کا ایک مشترکہ خط میں شائع ہوا، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ذہنی مریض اور صدارت کے لیے نااہل ہیں۔

ماہرین نفسیات نے ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیت کا تجزیہ کرتے ہوئے ان کی شخصیت اینٹی سوشل ،جارحیت پسند،اپنی تسکین کیلئے دوسروں کو اذیت پہنچانے کی ذہنی بیماری میں مبتلا قرار دیا ہے۔

trump

یہ خط 9 فروری کے روز اسی اخبار میں سیاسی تجزیہ نگارچارلس ایم بلو کے ایک کالم کی تائید میں لکھا گیا ہے، جس میں چارلس کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر نہیں بلکہ فاتح بننا چاہتے ہیں۔

امریکی نفسیاتی ماہرین اورمعالجین نے 13 فروری کو شائع ہونے والے خط میں چارلس کے خیالات آگے بڑھاتے ہوئے اپنے موقف میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی باتوں اور طرزِ عمل دونوں سے ثابت کررہے ہیں کہ وہ دوسروں کیلئے کوئی ہمدردی نہیں رکھتے اور ان میں اختلافِ رائے برداشت کرنے کی بالکل بھی صلاحیت نہیں۔

خط میں امریکن سائیکیٹرک ایسوسی ایشن کے 1973 میں منظورکردہ گولڈ واٹررول کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی نفسیاتی ماہرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس اصول کی وجہ سے امریکی نفسیاتی معالجین مشہور شخصیات کی دماغی حالت کے بارے میں خاموش رہنے کی پالیسی پر عمل کرتے ہیں لیکن اس صورتحال میں کچھ نہ کہنا امریکہ کی تباہی کی وجہ بن سکتا ہے۔

trump22

نفسیاتی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرمپ اپنے مخالفین کا منہ بند کرنے کیلیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، جو نفسیاتی طور پر بیمار ہونے کی علامات میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مختلف انٹرویوز اور ان کی ٹوئٹنگ پر کا جائزہ لیاجائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ وہ صرف اپنی تعریف اورمدح سرائی پر یقین رکھتے ہیں، اور ان کی نظر میں اس کے علاوہ ہر چیز جعلی اور جھوٹی خبروں کے زمرے میں آتی ہیں

واضح رہے کہ دسمبر میں نفسیات کے 3معروف پروفیسروں نے بارک اوباما کو لکھا تھا، جس میں انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ذہنی استحکام پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا، ہارورڈ میڈیکل اسکول اور کیلی فورنیا یونیورسٹی کے پروفیسروں نے اس وقت کے صدر کو لکھا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ میں ذہنی عدم استحکام کی متعدد علامتیں پائی جاتی ہیں اور اس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ وہ اپنے عہدے کی ذمہ داریاں احسن طورپر پوری نہیں کرسکیں گے۔

Comments

- Advertisement -