منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

سولر صارفین پر نیا بوجھ ڈالنے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سولر صارفین پر نیا بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی ، پیسکو کے بعد میپکو بھی نیٹ میٹرنگ صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کرنے کے لئے میدان میں آگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیٹ میٹرنگ صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کرنے کے معاملے پیسکو کے بعد ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے بھی فکسڈ چارجز عائد کرنے کی تجویز پیش کر دی۔

نیپرا میں سماعت کے دوران سی ای او میپکو نے مؤقف اپنایا کہ نیٹ میٹرنگ صارفین اپنے مقررہ ریٹ کے مطابق یونٹس ایکسپورٹ کرتے ہیں، تاہم ان یونٹس کے لاسز میپکو اپنے پاس سے ادا کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کے سسٹم کے نقصانات نیٹ میٹرنگ صارفین نہیں بلکہ کمپنی برداشت کر رہی ہے، جبکہ سولرائزیشن کے باعث بجلی کے صارفین کی تعداد کم ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں : سولر صارفین کے لیے اہم خبر آگئی

اس موقع پر ممبر نیپرا مقصود انور نے سوال اٹھایا کہ آیا میپکو نے اس حوالے سے کوئی اسٹڈی کرائی ہے اور کیا نیٹ میٹرنگ صارفین سسٹم کے نقصانات میں اضافہ کر رہے ہیں یا نہیں؟

میپکو حکام نے مؤقف دیا کہ نیٹ میٹرنگ صارفین سسٹم کے نقصانات میں اضافہ نہیں کر رہے، تاہم چونکہ وہ کمپنی کا سسٹم استعمال کر رہے ہیں، اس لیے فکسڈ چارجز عائد کیے جانے چاہییں۔

ذرائع کے مطابق میپکو کے نیٹ میٹرنگ صارفین کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے۔

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں