’میرا جوان بھائی ریڈی ہے‘ سلمان خان کی پوسٹ وائرل

بالی ووڈ کے کنگ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے بعد ’جوان‘ ریلیز ہوگی جسے ان کی اہلیہ گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے فلم میں شاہ رخ ڈبل رول نبھا رہے ہیں۔
شاہ رخ کی نئی فلم ’جوان‘ کا ٹریلر ایک منٹ 34 سیکنڈز پر مشتمل ہے۔
جوان میں شاہ رخ کا ایک رول گینگسٹر کا ہے اور دوسرا باپ ہوگا جو ایک سینئر ’را‘ افسر کا کردار ادا کر رہا ہے۔
ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’شاہ رخ خان ایک پٹی نکال کر اپنے ماتھے اور ایک آنکھ پر باندھتے ہیں اور پسٹل سے فائر کرنے کے بعد کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں۔
ٹریلر میں شاہ رخ صرف ایک لفظ کہتے دکھائی دیے ہیں ’ریڈی۔‘
View this post on Instagram
سلمان خان نے بھی کنگ خان کی فلم کے ٹریلر کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا اور شاہ رخ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرا جوان بھائی ریڈی ہے۔‘
شاہ رخ کی گزشتہ فلموں کے فلاپ ہونے کے بعد یہ فلم ہٹ ہوگی یا نہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔