کراچی (14 دسمبر 2025): لیاری پر فلمائی گئی بھارتی پروپیگنڈا فلم ’دھریندر‘ کے جواب میں ’میرا لیاری‘ کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا۔
وزیر اطلاعات و نشریات سندھ شرجیل میمن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ بھارتی فلم دھریندر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کی واضح مثال ہے، اس میں خاص طور پر لیاری کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیاری پر فلمائی گئی فلم ’دھریندر‘ پیپلز پارٹی کیخلاف سازش قرار
شرجیل میمن نے کہا کہ لیاری تشدد نہیں بلکہ ثقافت، امن، صلاحیت اور مزاحمت کی علامت ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ اگلے ماہ ’میرا لیاری‘ کے نام سے فلم ریلیز ہو رہی ہے جو علاقے کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لائے گی۔
ایکس پوسٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ ’امن، خوشحالی اور فخر سے بھرپور لیاری‘۔
شرجیل میمن نے ایکس پوسٹ میں فلم ’میرا لیاری‘ کے دو پوسٹرز بھی شیئر کیے جس میں پاکستانی فلم انڈسٹری کے دو بڑے نام نیر اعجاز اور سمیعہ ممتاز کے ساتھ دنانیر مبین بھی موجود ہیں۔
پوسٹرز کے مطابق فلم کی پروڈیوسر عائشہ عمر ہیں جبکہ اسکرپٹ رائٹر اور ڈائریکٹر ابو علیحہ ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



