تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

’میرے ہمسفر‘ عشق نہیں تھا وہم تھا خیال تھا!

ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ہانیہ عامر اور فرحان سعید مرکزی کردار نبھا رہا ہے، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں صبا حمید، زویا ناصر، عمر شہزاد، ثمینہ احمد اور وسیم عباس شامل ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دئیے ہیں جبکہ اس کی مصنفہ سائرہ رضا ہیں، میرے ہمسفر کی پہلی قسط جمعرات کی رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ فرحان سعید اور ہانیہ عامر ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں جبکہ ڈرامے میں فرحان سعید کی والدہ کا کردار نبھانے والی صبا حمید، ہانیہ عامر کے خلاف ہوتی ہیں۔

ہانیہ عامر ڈرامے کی ویڈیو میں فرحان سعید سے کہہ رہی ہیں کہ ’میں تمہارے قابل نہیں ہوں، فرحان سعید کہتے ہیں کہ ٹھیک کہہ رہی ہوں تم ہم برابر نہیں ہیں کیونکہ تم بہت خوبصورت ہو۔‘

ایک سین میں ہانیہ عامر اپنی دادی سے یہ کہتے دکھائی دے رہی ہیں کہ ’عشق نہیں تھا دادی، وہم تھا خیال تھا۔‘

ایک اور سین میں فرحان سعید کو ہانیہ عامر پر غصہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ہانیہ کہتی ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہوسکتا ہے کہ بس تم مجھے چھوڑ دو اس پر اداکار کہتے ہیں کہ رستے میں چھوڑ کر جانے والا بزدل آدمی ہوں میں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈرامے کا ٹیزر ریلیز کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -