تازہ ترین

’کیا مجھے جینے کا حق نہیں ہے‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ کی گزشتہ قسط میں ہالا نے حمزہ سے جینے کا حق مانگ لیا۔

ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں فرحان سعید (حمزہ)، ہانیہ عامر (ہالا)، صبا حمید (شاہجہاں)، وسیم عباس، زویا ناصر، عمر شہزاد (خرم)، حرا خان (رومی)، ثمینہ احمد (ہالا کی دادی)، علی خان (ہالا کے والد) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ہالا حمزہ سے کہتی ہیں کہ ’میں کچھ وقت خود کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں اور اکیلے جینا چاہتی ہوں اس ماحول، ان باتوں اور لہجوں سے اپنے آپ کو دور رکھنا چاہتی ہوں۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’حمزہ بہت عرصہ ہوگیا ہے میں نے کھل کر سانس تک نہیں لی ہے کیا میں یہ نہیں کرسکتی۔‘

دوسری جانب رومی اپنے دوست کے ساتھ ڈیٹ پر جانے کے واقعے پر اپنی والدہ شاہ جہاں سے معافی مانگنے کا ڈرامہ رچا رہی ہیں۔

رومی اپنی والدہ کو پکڑ لیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ میں پتا نہیں کیسے وقاص کی باتوں میں آگئی آپ مجھے معاف کردیں جب تک مجھے معاف نہیں کریں گی میں آپ کو نہیں چھوڑوں گی۔

شاہجہاں کہتی ہیں کہ ‘بس تمہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا یہی کافی ہے دیکھا نہ تم نے رمیز کو اس کا اس سڑک چھاپ لوفر لڑکے سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’کبھی کبھی بچوں لگتا ہے کہ مائیں ان کی دشمن ہے لیکن بچوں کے لیے ماں سے بہتر کوئی نہیں سوچ سکتا۔‘

’میرے ہمسفر‘ میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے ہر جمعرات کی رات 8 بجے اگلی قسط دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں