تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’دل پر لگے داغ اتنی آسانی سے نہیں جاتے‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ کی 25ویں قسط کا سین مداحوں کو بھا گیا۔

ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ثمینہ احمد (دادی)، فرحان سعید (حمزہ)، ہانیہ عامر (ہالا)، عمر شہزاد (خرم) صبا حمید (شاہجہاں)، وسیم عباس، حرا خان (رومی)، زویا ناصر (ثمین) ودیگر اداکار مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’ہالا کچن میں کام کررہی ہوتی ہیں کہ ان کے سابق دوست خرم جو ہالا کو کالج کے دنوں میں دھوکا دیتے ہیں وہ کچن میں آجاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’دل پر لگے داغ بھی تو اتنی آسانی سے نہیں جاتے۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’کالج کے میلے کچیلے یونیفارم میں کبھی اندازہ ہی نہیں ہوا کہ تم کتنی خوبصورت ہو۔‘

خرم کہتے ہیں کہ ’تمہیں اب حمزہ سے محبت ہوگئی ہے لیکن میں تمہیں ٹماٹر کی طرح پیس کر رکھ دینا چاہتا ہوں۔‘
وہ ابھی ہالا کو دھمکا ہی رہتے ہیں کہ ثمین کی والدہ آجاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’داغ اتر گیا۔‘ اس پر وہ کہتے ہیں کہ ’نہیں دوسری شرٹ کی ضرورت نہیں ہے ویسے بھی کچھ داغ انسان خود دھو لے وہی بہتر ہے۔‘

ثمین کی والدہ کہتی ہیں کہ جلدی آجاؤ پھوپھو بلا رہی ہیں اس پر وہ کہتے ہیں کہ آپ چلیں میں آتا ہوں۔‘

خرم جاتے جاتے بھی ہالا کو کہہ کر جاتے ہیں کہ ’البتہ اگر تم گنگا بھی نہا لو ناں تب بھی میلی کی میلی ہی رہو گی۔‘

ڈرامے کی 26ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ ’شاہ جہاں کہتی ہیں کہ میرے نام کے ستارے پر ہالا کی نحوست کا سایہ چھٹنے والا ہے جبکہ خرم کہتے ہیں کہ میں ہالا کی محبت میں نہیں بلکہ اس کی نفرت میں انتقام لینے کے لیے پہنچا ہوں۔‘

کیا شاہ جہاں اور خرم مل کر ہالا کو حمزہ سے الگ کردیں گے؟ یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر کی اگلی قسط دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -