تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’میری زبردستی منگنی کروادی‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں رومی (حرا خان) نے اپنے نکاح سے متعلق گھر والوں کو بتادیا۔

ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں فرحان سعید (حمزہ)، ہانیہ عامر (ہالا)، صبا حمید (شاہجہاں)، وسیم عباس، زویا ناصر، عمر شہزاد (خرم)، حرا خان (رومی)، ثمینہ احمد (ہالا کی دادی)، علی خان (ہالا کے والد) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ 38ویں قسط میں دکھایا گیا کہ جب رومی کے گھر والے ان کی منگنی کروارہے ہوتے ہیں تو وہ چپ رہتی ہیں لیکن پھر ہالا کے گھر جاکر اپنے اور وقاص کے نکاح سے متعلق سب بتادی ہیں۔

ہالا حمزہ کو فون کرکے بتاتی ہیں جس پر وہ رومی کو گھر لے آتے ہیں۔

حمزہ اور ان کے گھر والے ان سے بارہا پوچھتے ہیں کہ کہاں تھیں تم جس پر وہ بتاتی ہیں کہ انہوں نے وقاص سے نکاح کرلیا ہے۔

رومی کو حمزہ کہتے ہیں کہ ’تم مجھے بتاتیں اگر میں تمہارا نکاح خود نہ کرواتا تو میرا نام حمزہ نہیں تھا۔‘

ادھر 39ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ شاہجہاں وقاص اور ان کے گھر والوں کو کھری کھری سنادیتی ہیں اور خلع کے کاغذات بھجوانے کی دھمکی دیتی ہیں۔

کیا شاہ جہاں رومی اور وقاص کو قبول کرلیں گی یا پھر دونوں کی خلع ہوجائے گی؟ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر جمعرات کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -