تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’مجھے تم پر خود سے زیادہ یقین ہے‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں رومی والدہ کے منع کرنے کے باوجود وقاص سے ملنے پہنچ گئیں۔

ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں فرحان سعید (حمزہ)، ہانیہ عامر (ہالا)، صبا حمید (شاہجہاں)، وسیم عباس، زویا ناصر، عمر شہزاد (خرم)، حرا خان (رومی)، ثمینہ احمد (ہالا کی دادی)، علی خان (ہالا کے والد) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ 33ویں قسط میں دکھایا گیا کہ ’رومی وقاص سے ملنے ہوٹل پہنچتی ہیں اور کہتی ہیں کہ مجھے تم پر خود سے زیادہ بھروسہ ہے۔‘

رومی کہتی ہیں کہ ’میرے چاچو آج لندن جارہے ہیں۔‘ وقاص کہتے ہیں کہ ’تمہارے چاچو کے لندن جانے کے بعد تمہاری امی سیدھی یہاں پہنچیں گی۔‘

وہ کہتی ہیں کہ اتنی جلدی نہیں آسکتیں ویسے بھی میرا ناشتہ ہوگیا ہے میں کالج جارہی ہوں۔‘

وقاص کہتے ہیں کہ ’آج یہ بتاتی جاؤ آگے کیا کرنا ہے کیونکہ میں تو وہ سب کچھ کرچکا ہوں جو ایک چاہنے والا کرسکتا تھا تمہاری امی کے آگے بہک گیا ہوں۔‘

رومی کہتی ہیں کہ مجھے تم پر خود سے زیادہ یقین ہوگیا اور تم مجھے کبھی اکیلا نہیں چھوڑو گے۔

وہ کہتی ہیں کہ ’میں سوچ رہی تھی کہ تمہاری امی میرے گھر رشتہ لے کر آجائیں، اس پر وقاص کہتے ہیں کہ پاگل ہوگئی ہو کیا میں اپنی امی کو تمہارے گھر کیسے لے کر آؤں۔‘

کیا وقاص رومی کو دھوکا دے رہے ہیں یا پھر رومی اور وقاص کی شادی بھی ان کی والدہ نہیں ہونے دیں گی؟ یہ جاننے کے لیے میرے ہمسفر ہر جمعرات کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -