تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ساس بہو کا کردار نبھانے والی صبا حمید اور ہانیہ عامر کی تصویر وائرل ہوگئی۔

’میرے ہمسفر‘ میں فرحان سعید (حمزہ)، ہانیہ عامر (ہالا)، صبا حمید (شاہجہاں)، وسیم عباس، حرا خان، زویا ناصر ودیگر اداکار مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

ڈرامے میں حمزہ کی والدہ اپنے بیٹے کی ہالا سے شادی کو قبول نہیں کررہی اور ہالا کو بے عزت کرنے اور اسے نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔

گزشتہ قسط میں بھی وہ حمزہ کی لندن جانے کے فیصلے پر ہالا کو قصور وار ٹھہراتی ہیں اور کہتی ہیں کہ تم میرے بیٹے کو مجھ سے چھین کر لے جانا چاہتی ہو۔

حمزہ بھی ہالا کو لندن ان کے والد سے ملاقات کروانے کے لیے لے جارہے ہیں کیونکہ ہالا کے والد بچپن میں اسے دادی کے پاس چھوڑ کر پھر لندن چلے گئے اور ہالا بچپن سے آج تک اپنے والد کی کمی محسوس کرتی ہے۔

انسٹاگرام پر صبا حمید نے ہالا کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی۔‘ صبا کی اس پوسٹ کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -