تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وائلن اور گٹار کا امتزاج: ’میرے پاس تم ہو‘ کے گانے کی نئی دھن

اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہفتے کے روز نشر ہونے والے مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی پذیرائی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ اب شائقین کو آخری قسط کا انتظار شدت سے کررہے ہیں۔

 شائقین جہاں اس ڈرامے کو بہت شوق سے دیکھتے ہیں وہیں اس کے ٹائٹل سانگ کو بھی بے حد پسند کرتے ہیں۔ ڈرامے کا او ایس ٹی کلاسیکل گلوکار راحت فتح علی خان نے اس خوبصورت انداز سے گایا کہ اس نے پہلے ہی ناظرین کے دلوں پر گھر کرلیے۔

جہاں ناظرین کو ڈرامے کی آخری قسط کا انتظار ہے وہیں صرف ایک روز قبل ’لیو ٹوئنس‘ کے نام سے کام کرنے والے دو بھائیوں نے ’میرے پاس تم ہو‘ کے گانے کی دھن کو نئے انداز سے پیش کردیا جس میں انہوں نے صرف وائلن اور لیڈ گٹار کا استعمال کیا۔

لیو ٹوئنس نامی دونوں بھائی مختلف گانوں کو وائلن اور گٹار پر ری میک کرتے ہیں، اُن کی اس کاوش کو اس قدر پذیرائی ملی کہ دونوں بھائیوں کو کلاسیکل گلوکار سجاد علی کے ساتھ بھی جیمنگ کرنے کا موقع ملا۔

یاد رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘میرے پاس تم ہو’ کی آخری قسط 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی جس کا پرومو جاری کردیا گیا ہے، مصنّف خلیل الرحمان قمر نے دعویٰ کیا تھا کہ اختتامی لمحات تحریر کرتے وقت میری حالت ایسی غیر ہوگئی تھی جیسی قسط دیکھنے کے بعد سب کی ہوگی۔

مزید پڑھیں: مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘میرے پاس تم ہو’ کی آخری قسط کا پرومو جاری، دل تھام کر دیکھیں

ڈرامے کے مرکزی کردار اور پاکستانی انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘میرے پاس تم ہو’ کی آخری قسط کا پرومو جاری کیا۔

خیال رہے مقبول ترین ڈرامہ سیریل اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور ناظرین اپنے پسندیدہ ڈرامے کی آخری قسط دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں، ڈرامے کی آخری قسط کو گرینڈ فینالے طور پر پیش کیا جائے گا، آخری قسط کا دورانیہ دو گھنٹے ہوگا، جو 25 جنوری کی شب 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کی جائے گی۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: ’میرے پاس تم ہو‘ کا ٹائٹل سانگ کم عمر طالب علموں کی خوبصورت آواز میں، ویڈیو وائرل

عوامی مقبولیت کے باعث ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط ملک بھر کے بڑے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ یہ بھی یاد رہے ڈرامے کے رائٹر خلیل الرحمان قمر نے آخری قسط سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’خدا گواہ ہے کہ آخری سین لکھتے ہوئے میرے ہاتھ کانپ رہے تھے اور میں رو رہا تھا‘۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’آپ دیکھتے جائیے آگے کیا تماشا ہونے والا ہے، ڈرامے کی آخری قسط سب کی اسی طرح جان لے گی جس طرح اس نے میری جان لی ہے، ڈرامے کی ہر قسط پچھلی قسط سے زیادہ اچھی ہے‘۔

واضح رہے کہ ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی نامور مصنف خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے جس میں ہمایوں سعید، عائزہ خان، عدنان صدیقی اور حرا مانی نے مرکزی کردار ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں