The news is by your side.

Advertisement

دنیا کے مقبول ترین مرسیڈیز بینز ٹرک پاکستان میں تیار ہوں گے

کراچی : دنیا کے مقبول ترین مرسیڈیز بینز ٹرک پاکستان میں مقامی طور پر تیار ہوں گے، این ایل سی اور دیملراے جی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت طے پا گئی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے مقبول ترین مرسیڈیز بینز ٹرک کی مقامی سطح پر تیاری کے لئے نیشنل لاجسٹکس سیل اور ڈیا ملر اے جی کے مابین باہمی تعاون سے معاہدہ طے پا گیا۔

ترجمان این ایل سی کے مطابق ڈی جی این ایل سی میجر جنرل مشتاق فیصل،چیف ایگزیکٹو پاک این ایل سی موٹرز ضیاء احمد اور مرسیڈیز بینز کی جانب سے کلاز فشنگنر اور ڈاکٹر ردالف فارشر نے یادداشت پر دستخط کئے۔

مرسیڈیز بنز ٹرکوں کی تیاری سے مقامی بار برداری اور ٹرانسپورٹ صنعت ترقی کرے گی، ٹرکس ماحول دوست، جدید ٹیکنالوجی اور حفاظتی میکانزم سے لیس ہوں گے۔

اس موقع پر میجر جنرل فیصل کا کہنا تھا کہ تعاون کی یادداشت اہم، پاکستان کیلئے تاریخی لمحہ ہے، مقامی سطح پر ٹرکس کی تیاری سے نئے مواقع پیدا ہوں گے، یہ قدم آٹو ترقیاتی پالیسی 2016-21ء کے تحت اٹھایا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ مرسیڈیز بنز نے ٹرکس کی انتہائی مناسب قیمت دی ہے، سی پیک کیلئے سامان کی نقل و حرکت کی ضروریات پوری ہوں گی، منصوبے سے روزگار کے کلیدی مواقع پیدا ہوں گے۔

ڈاکٹر رالف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بنیادی ڈھانچے اور تعمیری شعبے میں کلیدی ترقی ہوئی ہے۔ تیزی تر ترقی کے باعث بھاری گاڑیوں خصوصاً ٹرکس کی ضرورت بڑھی ہے۔

ترجمان این ایل سی کے مطابق معاہدے سے سی پیک منصوبہ اور ادارہ یکساں ترقی کریں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں