تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

چیک کیش نہ کرنے پر لبنانی شخص نے بینک کے باہر کرینز کھڑی کردیں

بیروت: لبنان میں ایک شخص نے بینک کی جانب سے چیک کیش نہ کرنے پر احتجاج کا انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے بینک کو پیسے دینے پر مجبور کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصطفیٰ بطر نامی شخص لبنان اینڈ گلف بینک(ایل جی بی) میں 16 ملین لبنانی پاؤنڈ مالیت کا چیک کیش کروانے گیا تو عملے نے اسے رقم دینے سے صاف انکار کردیا۔

کرینز اور ہیوی گاڑیوں کے مالک مصطفیٰ بطر نے چیک کیش نہ کرنے پر کرینز اور ٹرک منگوا کر بینک کے باہر کھڑے کر کے راستہ بلاک کر دیا، کرینز کی پارکنگ سے بینک کا مرکزی راستہ بند ہوگیا۔

اس غیر معمولی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بینک منیجر نے گھٹنے ٹیک دیے اور فوری طور پر چیک کیش کرتے ہوئے پوری رقم مصطفیٰ بطر کو ادا کر دی۔

مصطفیٰ بطر کے بھائی زکریا بطر نے بتایا کہ بینک منیجر نے یہ کہتے ہوئے چیک کیش کرنے سے انکار کردیا تھا کہ وہ رقم جمع کر سکتے ہیں لیکن تین مہینے سے پہلے نکال نہیں سکتے، جس پر بھائی نے احتجاجاً کرینز رکھ کر بینک کا راستہ بند کردیا اور یہ احتجاج اس قدر متاثر کن ثابت ہوا کہ ایک گھنٹے کے اندر اندر بینک نے رقم دے دی۔

Comments

- Advertisement -