تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کراچی ملک کا دوسرا گرم ترین شہربن گیا

کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی لہر اپنی شدت پر ہے، کراچی ملک کا دوسرا گرم ترین شہربن گیا، درجہ حرارت 44 ڈگری تک جا پہنچا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوا بند اور ہوا میں نمی کا تناسب 7 فی صد ہے، شمال مشرق کی جانب سے گرم اور خشک ہوا کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

شہر میں اس وقت گرم اور خشک ہوا کے باعث لُو کی کیفیت ہے، جس کے باعث ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ہے، طبی ماہرین نے کہا ہے کہ شہری غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ضلع عمر کوٹ کا ٹاؤن چھور ملک کا گرم ترین شہر بن گیا ہے جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔ شہید بے نظیرآباد اور مٹھی میں بھی پارہ 42 ڈگری تک پہنچ گیا ہے جب کہ سکھر اور حیدر آباد میں درجہ حرارت41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دادو، لاڑکانہ، موئن جودڑو اور بہاول نگر  میں درجہ حرارت 40 تک پہنچ گیا ہے۔

کراچی میں گرمی کی لہر23 مئی تک برقراررہنےکا امکان ‘ محکمہ موسمیات


  بہاولپور، جہلم، قصور، خانپور، لاہور، ساہیوال، سیالکوٹ میں  39ڈگری ریکارڈ ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، جھنگ، اوکاڑہ، سرگودھا، تربت میں 38ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ ڈی جی خان اور منگلا میں 37 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، گھروں سے باہر نہ نکلیں، بالخصوص بچے اور بوڑھے افراد، جن کے اندر قوت مدافعت کم ہوتی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -