تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ 15سے17جنوری تک کم ازکم درجہ حرارت 5سے 6 ڈگری جاسکتاہے، سردی کی نئی لہر 22 جنوری تک برقراررہے گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں یخ بستہ ہواؤں سےشہری ٹھٹھرنے لگے، شہرمیں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا مغربی سسٹم کراچی سے نکل گیا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں سردی کی نئی لہر 22 جنوری تک جاری رہے گی اور 15سے 17 جنوری تک کم ازکم درجہ حرارت 5 سے 6 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم مزیدسرد ہوگیا ہے جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسم سرما کی بارش ہوئی۔

بلوچستان میں بارش اوربرفباری کے باعث حادثات میں چودہ افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں ، شدید برفباری کے پیش نظر ژوب، بولان ، زیارت، مستونگ ،کیچ ، نوشکی، پشین میں اسنوا یمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

اسکردو سمیت دیگر علاقوں میں 24 گھنٹے کے دوران 9 انچ تک برف باری پڑی،  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  برفباری صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ  شہر کا درجہ حرارت منفی 8 اور بالائی علاقوں میں منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے 24 گھنٹے کے دوران شدید برفباری کی پیش گوئی کرتے ہوئے  گلگت بلتستان حکومت اور انتظامیہ کو بروقت اقدامات کاخط لکھ دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسکردو  میں رواں موسم سرما میں یہ اب تک کی شدیدبرفباری ہے،  برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات زیادہ ہیں جبکہ  بالائی علاقوں کے راستے بھی شدید برفباری سے بند ہے۔

دوسری جانب حکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مٹھی، تھرپارکر، کوئٹہ، قلات، رحیم یارخان، ملتان، راولپنڈی، اسلام آباد، چترال، سوات ، دیرسمیت گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ دیگرعلاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم سرد جبکہ شمالی علاقہ جات میں شدید سرد رہے گا۔

خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں آج بھی اکثرمقامات پر جبکہ اسلام آباد سمیت پنجاب میں کہیں کہیں بارش کاامکان ہے۔

Comments

- Advertisement -