تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

حمزہ نے ’ہالا‘ کی شادی رکوا دی

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں حمزہ (فرحان سعید) نے ہالا (ہانیہ عامر) کی شادی رکوادی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل پر ’میرے ہمسفر‘ کی آئندہ آنے والی قسط میں دکھایا جائے گا کہ ہالا کی خالہ اور خالو اس کی شادی زبردستی کروا رہے تھے لیکن حمزہ جو بیرون ملک سے وطن واپس آیا ہے اس نے ’ہالا‘ کے ہونے والے شوہر کو دیکھ کر اس کی شادی رکوادی۔

واضح رہے کہ ہالا بھی اس شادی سے خوش نہیں اور اپنی دادی (ثمینہ احمد) سے بھی کہہ چکی ہوتی ہے کہ وہ شادی نہیں کرنا چاہتی لیکن دادی اسے سمجھاتی ہیں کہ اس وقت شادی نہیں روکی جاسکتی۔

ہالا دادی سے کہتی ہے کہ مجھے بابا سے بات کروا دیں جو (بچپن میں ہالا کو چھوڑ کر خود اپنی بیوی کے پاس لندن چلے گئے تھے) اتنے میں حمزہ آتا ہے کہ اور ہالا کے والد کو فون ملاتا ہے بدقسمتی سے ان کی والد سے بات نہیں ہو پاتی۔

ادھر ہالا کی خالہ شاہجہاں (صبا حمید) اسے پرانے بوائے فرینڈ کو لے کر بلیک میل کررہی ہیں جس کی وجہ سے وہ مجبور ہے اور ان کی ڈانٹ ڈپٹ سن کر سہمی سہمی سی رہتی ہے۔

حمزہ کو اپنی والدہ شاہ جہاں کی یہ بات بالکل پسند نہیں ہوتی کہ وہ بات بات پر ہالا کو ڈانٹ دیتی ہیں وہ اپنی والدہ کو بیچ میں ہی ٹوک دیتا ہے۔

ادھر حمزہ اپنی کزن (زویا ناصر) سے شادی سے پہلے ہی انکار کرچکا ہے اور کہتا ہے کہ میں اس سے شادی نہیں کروں گا بچپن میں شادی طے کی تھی تو کیا ہوا، میں نے ہمیشہ اپنی کزن ہی سمجھا ہے۔

کیا حمزہ ہالا کی محبت میں گرفتار ہے؟ یا پھر اس سے محبت کرنے لگے گا، کیا ہالا کی زندگی کے دکھ کچھ کم ہوسکیں گے، یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ کی اگلی قسط جمعرات کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں