تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

’زبان نکال دوں گا تمہاری‘ حمزہ ہالا پر برس پڑے

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ہمسفر کی 15ویں قسط نشر کی گئی جس میں حمزہ (فرحان سعید) خلع لینے کا کہنے پر اہلیہ ہالا (ہانیہ عامر) پر برس پڑے۔

ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ میں حمزہ نے والدین کے خلاف ہونے کے باوجود ہالا سے شادی کی جبکہ ان کی والدہ حمزہ کی شادی کزن ثمین (زویا ناصر) سے کروانا چاہتی تھیں، حمزہ کی شادی کے بعد ثمین خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے اپنی کلائی کاٹ لیتی ہیں جس پر ہالا ڈر جاتی ہے اور حمزہ سے کہتی ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا تم مجھے طلاق دے دو۔

حمزہ ہالا کے اس مطالبے پر غصے میں آجاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مجھ سے یہ نہیں ہوگا آئندہ مجھ سے خلع لینے کی بات نہیں کرنا ورنہ میں تمہاری زبان نکال دوں گا۔

بعدازاں غلطی کا احساس ہونے پر حمزہ کہتے ہیں کہ پتا نہیں مجھے کیا ہوگیا تھا تمہارے ساتھ ایسا سلوک کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

ہالا کہتی ہیں کہ کوئی بات نہیں مجھے عادت ہے تم مار بھی دیتے تو کیا ہوجاتا، حمزہ کہتے ہیں کہ کبھی ایسا نہیں ہوگا میں ایسا ہر گز نہیں کروں گا۔

وہ ہالا سے پوچھتے ہیں کہ تم صرف اتنا بتاؤ کہ تم سے طلاق کا کہا کس نے تھا ہالا کہتی ہیں کہ کسی نے نہیں کہا تھا، تم نے دیکھا نہیں ثمین کی حالت اور چاچو کی بے بسی اور تائی جان کوئی بھی خوش نہیں ہے اس رشتے سے آج تو تائی جان کہہ دیا کہ اچھا ہے یہ رشتہ ختم ہوجائے۔

حمزہ یہ سب سن کر کہتے ہیں تم اپنے بارے میں کیوں نہیں سوچ سکتیں ؟ ہالا کہتی ہیں کہ سوچوں گی ضرور سوچوں گی۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر کی 16ویں قسط 15 اپریل بروز جمعے کو رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -