تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

’مجھے سب بنانا آتا ہے‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ کی گزشتہ روز 21ویں قسط نشر کی گئی جس کا ایک سین وائرل ہوگیا۔

ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر میں فرحان سعید (حمزہ)، ہانیہ عامر (ہالا حمزہ کی اہلیہ)، زویا ناصر، وسیم عباس، صبا حمید، ثمینہ احمد ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ روز ڈرامے کی 21ویں قسط نشر کی گئی جس میں ہالا حمزہ کی جانب سے کھانا بنانے کا کہنے پر کہتی ہیں مجھے سب کچھ بنانا آتا ہے۔

حمزہ ہالا سے کہتے ہیں کہ ’کھانا بنانا ہے اگر نہیں بنا سکتی ہوں تو بتا دو میں باہر سے بندوبست کرلوں گا۔‘

اس پر ہالا حمزہ سے کہتی ہیں کہ ’مجھے تائی جان جو بناتی ہیں وہ بھی آتا اور وہ جو پرانا والا دادی بناتی تھیں ناں مکئی کی روٹی، سرسوں کا ساگ، دم کا قیمہ یہ بھی بنانا آتا ہے۔’

حمزہ کہتے ہیں کہ ’ان میں سے ہی کوئی دو چار چیزیں بنا لینا بس گھر کے کھانے کا احساس ہونا چاہیے اور اگر کچھ چاہیے ہو تو میں ڈرائیور سے کہہ دوں گا اس سے منگوا لینا۔‘

دوسری جانب حمزہ کی بہن والدہ کو بتاتی ہیں کہ ہالا حمزہ کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے لندن لے کر جارہی ہے اس پر وہ حیران رہ جاتی ہیں۔

کیا حمزہ اور ہالا کے درمیان ان کی والدہ دیوار بن جائیں گی یا پھر دونوں کو ہنسی خوشی زندگی گزارنے دیں گی یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ کی اگلی قسط دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -