تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’بس امی، میری بیوی کے کردار پر ایک لفظ اور نہیں‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں حمزہ (فرحان سعید) نے ہانیہ عامر (ہالا) کی کردار کشی کرنے پر والدہ (صبا حمید) کو ٹوک دیا۔

ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر کی گزشتہ روز 12ویں قسط نشر کی جس کے ایک سین میں حمزہ نے اپنی والدہ کو اہلیہ ہالا کے خلاف بات کرنے سے روک دیا۔

والدہ حمزہ سے ہالا کو چھوڑنے کا کہتی ہیں جس پر حمزہ کہتے ہیں کہ امی میں آپ کی یہ بات نہیں مان سکتا، کیسے ایک معصوم لڑکی کو اپنا کر چھوڑ دوں، یہ زندگی بھر کا عہد ہے، میں بھاگنے والوں میں سے نہیں ہوں۔

حمزہ کی والدہ کہتی ہیں کہ ہالا اتنی معصوم نہیں ہے جتنی تمہیں نظر آتی ہے، اتنی پارسا نہیں ہے وہ اس کی ایک شخص سے دوستی ہے کالج کے بہانے وہ اس سے ملتی تھیں۔

یہ سنتے ہی حمزہ بھڑک اٹھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ بس کردیں امی یہ گلاس ٹوٹنے کا الزام نہیں ہے جو آپ ہالا پر لگا رہی ہیں۔

والد (وسیم عباس) کے ٹوکنے پر حمزہ کہتے ہیں کہ بولنے دیں مجھے ابو، بچپن سے لے کر آج تک ہر الزام ہالا پر عائد کردیا جاتا ہے اور بڑے ہوکر بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔

حمزہ کہتے ہیں کہ یہ گلاس ٹوٹنے کا الزام نہیں ہے یہ اس کے کردار کی بات ہے میں کسی کو اجازت نہیں دوں گا کہ میری بیوی کی کردار کشی کی جائے۔

والدہ کہتی ہیں کہ میرے پاس ثبوت ہیں اس پر حمزہ کہتے ہیں کہ لائیے ثبوت دیں، وہ کہتی ہیں دے دوں گی، حمزہ کہتے ہیں تو پھر بات بھی تبھی ہوگی۔

اسی لمحے حمزہ کی بہن رومی (حرا خان) آتی ہیں اور کہتی ہیں جی ابو آپ نے بلایا، والدہ رومی کو بالوں سے پکڑ کر مارنا شروع کردیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ سارا قصور تمہارا ہی ہے۔

حمزہ کے والد اہلیہ کو روکتے ہوئے کہتے ہیں کہ خبردار جو بھی میری بیٹی پر ہاتھ اٹھایا، اپنے بیٹے سے ہی بات کرو۔

ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ کیا حمزہ کی والدہ ہالا کو دل سے اپنا لیں گی یا پھر ہالا کی پریشانی مزید بڑھتی چلی جائے گی، یہ سب جاننے کے لیے میرے ہمسفر ہر جمعرات کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں