تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

’دل پر زخم کھائے ہیں میں نے‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ کی گزشتہ روز 14ویں قسط نشر کی گئی جس کا ایک سین مداحوں کو بھا گیا۔

ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر میں فرحان سعید (حمزہ)، ہانیہ عامر (ہالا) اور زویا ناصر (ثمین) کا کردار نبھا رہے ہیں، ڈرامے میں والدین کی مرضی کے خلاف حمزہ نے ہالا سے شادی کی تو ان کی کزن ثمین نے خودکشی کی کوشش کی کیونکہ وہ حمزہ سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔

ثمین کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے انہیں طبی امداد کی فراہمی کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی۔

حمزہ اسپتال میں ثمین سے کہتے ہیں کہ ٹھیک ہو، اتنا گہرا زخم لگا لیا، ثمین روتے ہوئے کہتی ہیں کہ اور جو دل پر زخم لگے ہیں کاش وہ نظر آتے ہیں ان پر مرہم لگایا جاسکتا ہے، دل پر زخم کھائے ہیں میں نے۔

میرے ہمسفر کی 15ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ حمزہ ہالا سے کہتے ہیں کہ تمہیں کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، ہالا کے لیے حمزہ موجود ہے۔

ادھر حمزہ کی والدہ ہالا کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ جاری رکھتی ہیں اور کہتی ہیں کہ یاد ہے ناں ثبوت اکٹھا کرنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے میں تو سوچ رہی ہوں گواہ ہی پیش کردوں۔

کیا حمزہ اور ہالا کی شادی ختم ہوجائے گی اور حمزہ کی والدہ اپنے مقاصد میں کامیاب ہوجائیں گی؟ یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر کی اگلی قسط دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں