”میرے پاس تم ہو“ کی اداکارہ نے مشہور پروڈیوسر سے منگنی کرلی

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“ میں اداکاری کرنے والی مہر بانو نے منگنی کرلی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئیں تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ مہر بانو اور مشہور پروڈیوسر شاہ رخ کاظم علی نے منگنی کرلی ہے۔
View this post on Instagram
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہر بانو نے سفید رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جب کہ شاہ رخ کاظم علی نے پینٹ سوٹ پہنا ہے۔
منگنی کی تقریب دن میں ہوئی جس میں خاص مہمانوں نے شرکت کی۔ تصاویر اور ویڈیوز میں اداکار احمد علی اکبر اور عثمان خالد بٹ کو دیکھا گیا ہے۔
View this post on Instagram
مہر بانو نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز 2011 میں ڈرامہ سیریل ”داغ“ سے کیا۔ 2019 میں مہر بانو نے ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“ میں اداکارہ عائزہ خان کی دوست کا کردار ادا کر کے اپنا نام روشن کیا۔
خیال رہے کہ 2020 میں ”میرے پاس تم ہو“ میں عائشہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ و ماڈل رحمت اجمل نے ایک سادہ تقریب میں طیب کے ساتھ لاہور میں منگنی کرلی تھی۔ منگنی کی تقریب میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔