تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

‘میرے پاس تم ہو’ کی آخری قسط سنیماؤں کی زینت بنے گی

کراچی: اے آر وائی کے شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری ڈبل قسط ملک بھر کے بڑے سنیماؤں میں دکھائی جائے گی۔

پاکستانی ڈرامہ سیریل کی تاریخ میں ریکارڈ ریٹنگ لے کر ’میرے پاس تم ہو‘ نے نیا باب رقم کیا ہے، مقبول ترین ڈرامہ سیریل اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور ناظرین اپنے پسندیدہ ڈرامے کی آخری قسط دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

ڈرامے کی آخری قسط کو گرینڈ فنالے طور پر پیش کیا جائے گا، آخری قسط کا دورانیہ دو گھنٹے ہے جو 25 جنوری کی شب 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کی جائے گی۔

عوامی مقبولیت کے باعث ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط ملک بھر کے بڑے سنیما گھروں کی زینت بنے گی، کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے معروف سنیماؤں میں آخری قسط اپنے مقررہ وقت پر نشر کی جائے گی۔

جاندار کہانی اور ہمایوں سعید، عائزہ خان، عدنان صدیقی کی شاندار اداکاری کی بدولت ڈرامے کی ہر قسط سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ رہی۔
ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمان قمر نے آخری قسط سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا گواہ ہے کہ آخری سین لکھتے ہوئے میرے ہاتھ کانپ رہے تھے اور میں رو رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آپ دیکھتے جائیے آگے کیا تماشا ہونے والا ہے، ڈرامے کی آخری قسط سب کی اسی طرح جان لے گی جس طرح اس نے میری جان لی ہے، ڈرامے کی ہر قسط پچھلی قسط سے زیادہ اچھی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ عورت کے ہاتھوں برباد ہوئے مرد پر میں ترس کھاتا ہوں، جب میں نے یہ ڈراما لکھنے کا ارادہ کیا تھا تو خود بخود میرے ذہن میں مکالمے آنا شروع ہوگئے اور میں انہیں سنبھالتا گیا اور لکھتا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یاد رکھیں خدا نے میرے قلم سے وہ چیز آپ کے پاس بھیج دی جو بہت ساری عورتوں کو سنبھلنے کا موقع دے گی اور بہت سارے مردوں کو یہ سوچنے کا موقع دے گی کہ ایسی عورتوں کے منہ پر تھپڑ مارنے کی ضرورت نہیں وہ بدقسمت تو اپنے منہ پر خود تھپڑ مارچکی، بس انہیں دعا دیجئے اور رخصت کیجئے اور کہیے آپ ہمارے نہیں جناب تو ہم بھی آپ کے نہیں۔

Comments

- Advertisement -