انڈیاز ایسی تیسی ڈیموکریسی نامی گانے کے جواب میں پاکستانی موسیقاروں کا ترتیب کردہ گانا گزشتہ 2 دنوں سے سوشل میڈیا پر بے پناہ وائرل ہورہا ہے۔ یہ گانا پاکستانی موسیقاروں کے ایک گروہ نے اپنے بل پر بنایا ہے۔
ایسی تیسی ہپوکریسی نامی یہ گانا اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے موسیقاروں کی کاوش کا نتیجہ ہے اور اس میں پڑوسی ملک کے ساتھ امن کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔
بھارت کی جانب سے شاعر اور مزاح نگار راہل رام اور سنجے رجوڑا نے مل کر یہ گانا بنایا گیا جس کا مشہور نام ’میرے سامنے والی سرحد پر‘ ہے۔
یہاں ہم آپ کو دکھاتے ہیں کہ پاکستانی فنکاروں نے اس گانے کہ جواب میں کیا کیا ہے۔ یہ گانا محمد معراج نے تحریر کیا ہے اور مجتبیٰ علی نے گایا ہے۔ ویڈیو کی ہدایت کاری کے فرائض گل درانی نے انجام دئیے ہیں جبکہ کامران اور علی نے گٹار سے موسیقی دی ہے۔
بھارت کے پاکستان کے لئے جنون اور فلموں میں پاکستان مخالف جذبات کی مسلسل تشہیر پر تنقید کرتے ہوئے اختتامپر امن کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔
دونوں گانے بھارت کی 1968 میں ریلیز ہونے والے فلم ’پڑوسن‘ کے مشہور گانے ’میرے سامنے والی کھڑکی میں‘ کی دھن پر ترتیب دئیے گئے ہیں۔ جس میں کشور کمار، سنیل دت اور سائرہ بانو نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔