انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے والی آسٹریلوی ٹیم نے سیریز کے آخری میچ میں اہم فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو ڈراپ کر دیا۔
مچل سٹارک اگلے ہفتے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل آرام کرنے کے لیے سڈنی میں رہیں گے۔
ان کی جگہ تیز گیند باز ریلی میریڈیتھ کو منگل کو میلبورن میں انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے کے لیے ٹیم میں بلایا گیا ہے۔
- Advertisement -
میرڈیتھ نے ایک ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں تاہم وہ ڈومیسٹک کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور آسٹریلیا کے طویل مدتی سفید گیندباز کے طور پر ابھر رہے ہیں۔
ایسٹن اگر بدھ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والے چار روزہ پنک بال پرائم منسٹر الیون میچ سے قبل کینبرا جانے کے لیے اسکواڈ کو چھوڑ چکے ہیں اور وہ بھی آخری ون ڈے کا حصہ نہیں ہوں گے۔