بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

’میری زندگی ہے تو‘ میں فاریہ اور خاور کا بھانڈا پھوٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’میری زندگی ہے تو‘ میں خاور اور فاریہ کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

’میری زندگی ہے تو‘ میں بلال عباس (کامیار) اور ہانیہ (عائرہ) کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، دیگر اداکاروں میں علی خان، علی رحمان، وردہ عزیز، ارجمند رحیم، مہر جعفری، عدنان جعفر، شمعون عباسی، جویریہ عباسی، شازیہ قیصر شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی رادین شاہ نے لکھی ہے جبکہ ہدایت کاری کے فرائض مصدق ملک نے انجام دیے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا تھا کہ عائرہ اور کامیار کی شادی ٹوٹ گئی تھی کیونکہ شادی میں خاور اور فاریہ نے ویڈیو چلائی تھی جسے دیکھ کر عائرہ نے شادی سے انکار کیا۔

تاہم اب دیکھا جاسکتا ہے کہ فاریہ اور خاور کا پلان اسی لڑکی بے نقاب کیا جس کے ذریعے ویڈیو بنائی گئی تھی۔

اسپتال میں زیر علاج لڑکی بتاتی ہے کہ کس طرح کامیار کی ڈرنک میں نشہ آور چیز ملائی گئی اور اسے خاور اور فاریہ ساتھ گھر لے کر پہنچے۔

عائرہ اب اپنے فیصلے پر پچھتا رہی ہیں کہ انہیں کامیار پر بھروسہ کرنا چاہیے تھا لیکن کامیار اب عائرہ سے شادی کے لیے رضامند نہیں ہیں۔

کیا عائرہ اور کامیار کی شادی ہوجائے گی؟ یہ جاننے کے لیے ’میری زندگی ہے تو‘ کی اگلی قسط جمعہ اور ہفتہ کی رات 8 بجے دیکھیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں