جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

’میری زندگی ہے تو‘ کی پہلی قسط کب نشر ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میری زندگی ہے تو‘ کی پہلی قسط 7 نومبر بروز جمعہ کو نشر کی جائے گی۔

ڈرامہ سیریل ’میری زندگی ہے تو‘ میں اداکار بلال عباس اور ہانیہ عامر مرکزی کردار نبھائیں گے جس کی پہلی قسط جمعہ کو رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

کامیار اور عائرہ کی محبت کی کہانی دیکھنے کے لیے ناظرین پرجوش ہیں جو آپ کو مسکراہٹوں سے لے کر دل ٹوٹنے کے کنارے تک لے جائے گی۔

سوشل میڈیا پر ’میری زندگی ہے تو‘ کے ٹیزر کو ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس کی پہلی قسط دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

میری زندگی ہے تو ڈرامے کو رادین شاہ نے لکھا ہے جبکہ ڈرامے کی ہدایت کاری مصدق ملک نے کی ہے۔

ڈرامہ ہمایوں سعید اور شہزاد نصیب نے سکس سگما پلس انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے، جو پاکستان کی معروف پروڈکشن ہاؤسز میں سے ایک ہے۔

واضح رہے کہ بلال عباس اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ میں مرکزی کردار نبھا چکے ہیں جس میں ازیکا ڈینئل، نعمان اعجاز، ثنا جاوید ودیگر شامل تھے۔

ہانیہ عامر بھی فہد مصطفیٰ کے ساتھ بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ ۔ اداکارہ ’میرے ہمسفر‘ میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں