پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

’میری زندگی ہے تو‘ میں ’آئرہ‘ کے پرپوزل نے لوگوں کے دل جیت لیے

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میری زندگی ہے تو‘ میں آئرہ کے پرپوزل نے لوگوں کے دل جیت لیے۔

’میری زندگی ہے تو‘ میں بلال عباس (کامیار) اور ہانیہ (عائرہ) کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، دیگر اداکاروں میں علی خان، علی رحمان، وردہ عزیز، ارجمند رحیم، مہر جعفری، عدنان جعفر، شمعون عباسی، جویریہ عباسی، شازیہ قیصر شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی رادین شاہ نے لکھی ہے جبکہ ہدایت کاری کے فرائض مصدق ملک نے انجام دیے ہیں۔

23ویں قسط میں دکھایا گیا کہ کامیار کے ایکسیڈنٹ کے بعد آئرہ دادی کی کال پر عیادت کے لیے اسپتال پہنچتی ہیں اور کامیار سے کہتی ہیں کہ ’اگر تمہارے ساتھ میری زندگی ہے جہنم ہے ناں تو میں اپنی زندگی جہنم بنانا چاہتی ہوں۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’اگر میرے اس فیصلے کی وجہ سے میری زندگی میں عمر بھر پچھتانا لکھا ہے تو میں پچھتانا چاہتی ہوں، لیکن میں تم سے یہ ایک تعلق بنانے کے لیے اپنے ہر تعلق کو توڑنے کے لیے تیار ہوں۔‘

آئرہ مزید کہتی ہیں کہ ’اور میں جانتی ہوں کہ شاید یہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی ہوگی لیکن یہ میری غلطی ہوگی اور میں یہ غلطی کروں گی اور اس کی خود ذمہ دار بھی ہوں گی۔‘

آخر میں وہ کامیار سے کہتی ہیں کہ ’اب تم سوچ کر فیصلہ کرلو میں انتظار کروں گی۔‘

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آئرہ کے پروپوزل کو سراہا جارہا ہے، ایک مداح نے لکھا کہ ’عائرہ نے آخرکار اس کے لیے سب کچھ قربان کردیا۔‘ دوسرے مداح کا کہنا تھا کہ ’اگر عائرہ نے شادی کی تو اس کے والدین اعلان لاتعلقی کرلیں گے۔‘

Meri Zindagi Hai Tu Episode 23 – Ayra’s Daring Proposal Wins Applause

Website |  + posts

صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں