پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

میرب علی اور عاصم اظہر کی نئی تصویر وائرل ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

معروف گلوکار عاصم اظہر اور ان کی منگیتر و اداکارہ میرب علی کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ”صنف آہن“ سے اداکاری کا آغاز کرنے والی میرب علی نے اپنے منگیتر عاصم اظہر کے ساتھ نئی تصویر شیئر کر دی۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی دائیں جانب دیکھ رہے ہیں اور دونوں نے چہرے پر ماسک بھی پہن رکھا ہے۔

فوٹو کے کیپشن میں میرب علی نے لکھا کہ ”ایک راستہ“ (One Way)۔ مداح دونوں کی تصویر کی تعریف کر رہے ہیں اور کمنٹ سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Merub Ali (@meruub)

عاصم اظہر اور میرب علی نے چند ماہ قبل منگنی کی تھی جس کے بعد سے دونوں کی ایک تصاویر دیکھنے کو ملتی ہیں۔ میرب سے منگنی سے قبل عاصم اور ہانیہ عامر کی دوستی کے چرچے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Merub Ali (@meruub)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں