بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

میرب علی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ میرب علی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میرب علی نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مزاحیہ جملے پر لپسنگ کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

ویڈیو میں وہ کہتی ہیں کہ ’ایک ہی تو زندگی ملی ہے اس میں بھی لوگوں کو یہ ثابت کرتی رہوں کہ نہیں بھئی میں تو بہت اچھی انسان ہوں، نہیں ہوں، چڑیل ہوں، سارے دور رہو۔‘

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر مزاحیہ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ میرب علی نے گزشتہ ماہ لاء کالج سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔

اداکارہ نے گریجویشن پارٹی کی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں انہیں دوستوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

کیک پر ’وکیل صاحبہ‘ کے حروف بھی ابھرے ہوئے تھے جبکہ اداکارہ نے جینز کے ساتھ ٹی شرٹ زیب تن کررکھی ہے۔

میرب علی نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’میرے دوستوں نے میرے لیے گریجویشن پارٹی رکھ کر مجھے حیران کردیا، میں خوش قسمت ہوں، اداکارہ نے لا کالج سے گریجویٹ ہونے پر ساتھی فنکاروں سے مبارکباد بھی وصول کیں۔‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں