بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

میرب علی نے اپنی سرجری سے متعلق تفصیلات بیان کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ میرب علی نے کہا ہے کہ انہیں انگلی کے مسئلے کے باعث سرجری کروانا پڑی جس کے بعد وہ اسپتال میں زیر علاج رہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ میرب علی نے بتایا کہ ان کی ایک انگلی میں حرکت محدود ہوگئی تھی اور وہ بار بار لاک ہوجاتی تھی جس کے باعث روزمرہ امور انجام دینا مشکل ہورہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر رہیومیٹولوجسٹ اور نیورولوجسٹ نے انہیں صحت مند قرار دیا تھا، تاہم بعد ازاں آرتھوپیڈک سرجن نے مکمل معائنے کے بعد سرجری تجویز کی گئی۔

Latest Lifestyle News and Breaking News from ARY News

میرب علی کے مطابق انہیں توقع تھی کہ یہ ایک معمولی اور مختصر نوعیت کا آپریشن ہوگا، لیکن سرجری ان کی توقع سے کہیں زیادہ پیچیدہ اور وقت طلب ثابت ہوئی۔ یہ آپریشن کراچی کے نجی اسپتال میں انجام دیا گیا، جہاں انہوں نے علاج کے دوران اپنی ایک ویڈیو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ سرجری کے بعد اب وہ بتدریج صحت یاب ہو رہی ہیں، جبکہ ان کے دوستوں، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں