تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

میرب علی نے خاموشی توڑ دی

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے صنف آہن سے اداکاری کا آغاز کرنے والی ماڈل و اداکارہ میرب علی نے عاصم اظہر سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

ماڈل و اداکارہ میرب علی نے ایک ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاصم اظہر ان کے سوتیلے بھائی ہیں اور نہ ہی ان کے کزن ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں میرب علی نے بتایا کہ ان کی زیادہ تر زندگی بیرون ملک گزری ہے لیکن پروفیشنل کیریئر کا آغاز ملک سے ہی کیا اور انہیں یقین ہے کہ عمر کے حساب سے بہترین کردار مل جائیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Merub Ali (@meruub)

خیال رہے کہ رواں برس جولائی میں سوشل میڈیا پیجز اور شوبز ویب سائٹس پر خبریں پھیلی تھیں کہ میرب علی اور عاصم اظہر نے منگنی کرلی، ان کی منگنی کی خبریں اس وقت پھیلنا شروع ہوئی تھیں جب کہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

میرب علی نے بتایا کہ انہوں ںے 2016 میں محض 16 سال کی عمر میں ماڈلنگ شروع کی تھی اور سب سے پہلے گلوکار سجاد علی کے گانے میں پرفارمنس دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Merub Ali (@meruub)

اداکارہ کے مطابق انہیں سوشل میڈیا اسٹار اور خصوصی طور پر انسٹاگرام انفلوئنسر کے طور پر پہچانا جاتا ہے تاہم وہ خود کو ماڈل و اداکارہ کے طور پر دیکھتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’صنف آہن‘ کی پروڈیوسر ثنا شاہنواز نے عاصم اظہر کی والدہ گل رعنا کو کہا تھا کہ میرب علی کا چہرہ یمنیٰ زیدی سے ملتا جلتا ہے، اس لیے وہ انہیں ڈرامے میں کاسٹ کرنا چاہتی ہیں اور پھر انہوں نے ہی ڈرامے کے آڈیشن کے لیے رابطہ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Merub Ali (@meruub)

میرب علی نے بتایا کہ ثنا شاہنوار نے ہدایت کار ندیم بیگ کے سامنے آڈیشن دینے کا کہا جس کے بعد ہی انہیں کاسٹ کیا گیا اور انہوں نے شوٹنگ کے دوران نہ صرف ہدایت کار بلکہ یمنیٰ زیدی سمیت دیگر کاسٹ سے بہت ساری چیزیں بھی سیکھیں۔

Comments

- Advertisement -