تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

میسنجر اور واٹس ایپ پر اپنا پسندیدہ فونٹ کیسے استعمال کرسکتے ہیں؟

کیا تمام موبائل فون صارفین کو اس بات کا علم ہے کہ وہ میسنجر اور واٹس ایپ پر اپنے ٹیکسٹ میسجز کا فونٹ بھی تبدیل کرسکتے ہیں؟ جی ہاں یہ ممکن ہے۔

واٹس ایپ میں تو صارفین کو بولڈ، اٹالک اور اسٹرائیک تھرو کا علم تو ہوگا مگر اب وہ واٹس ایپ اور میسنجر میں مونو اسپیس یا ٹائپ رائٹر فونٹ کو بھی میسجز کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

ٹائپ رائٹر فونٹ کیسے استعمال کیا جاتا ہے اس کا طریقہ کار نہایت آسان ہے جو کسی بھی صارف کیلئے مشکل نہیں، اسے مندرجہ ذیل تفصیلات میں بیان کیا جا رہا ہے۔

یہ فونٹ تحریر کو زیادہ خوبصورت بناتا ہے اور اس کے لیے کسی تھرڈ پارٹی ایپ کی ضرورت بھی نہیں، بس میسنجر یا واٹس ایپ پر اپنے میسج کے آگے اور پیچھے 3 بار یہ سمبل "` استعمال کریں۔

مثال کے طور پرHelloجو اینڈرائید فونز کے کی بورڈ میں آسانی سے مل جاتا ہے البتہ آئی فون ایس ڈیوائسز میں اس کو تلاش کرنا مشکل ہوتا ہے۔

اس کے لیے آئی فون میں مین کی بورڈ پرapostropheسائن کو دبا کر رکھنا پڑتا ہے تاکہ یہ سمبل استعمال کرسکیں۔ میسنجر اور واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژنز پر بھی اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے اور وہاں یہ سمبل ڈھونڈنا مشکل نہیں ہوتا بلکہ کاپی پیسٹ کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ اسمارٹ فونز کے لیے ایک ملکیتی کراس پلیٹ فارم فوری پیغام رسانی کی ایک خدمت ہے۔ ٹیکسٹ پیغام رسانی کے علاوہ، صارفین ایک دوسرے کو تصاویر، ویڈیو اور صوتی پیغامات بھی بھیج سکتے ہیں۔

یہ سہولت کلائنٹ سافٹ ویئر گوگل اینڈروئیڈ، بلیک بیری، ایپل آئی او ایس، منتخب نوکیا سیریز40، سمبئین، منتخب نوکیا آشا پلیٹ فارم اور مائیکرو سافٹ ونڈوز فون کے لیے دستیاب ہے۔

واٹس ایپ اور میسنجر دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشنز ہیں جو فیس بک کی ملکیت ہیں۔ واٹس ایپ کے صارفین دو ارب سے زیادہ ہیں جبکہ میسنجر استعمال کرنے والے بھی ڈیڑھ ارب سے زیادہ ہیں۔

ان کا استعمال لوگ اپنے دوستوں ساتھیوں اور پیاروں سے رابطے کے لیے کرتے ہیں، جو ٹیکسٹ میسجز کے ساتھ آڈیو، ویڈیو کالز اور میڈیا فائلز بھیجنے جیسی سہولیات فراہم کرتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -