منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

میسی نے انگلینڈ کے خلاف کھیلنا منفرد تجربہ کیوں قرار دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ارجنٹینا کے کپتان لائنل میسی نے انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے کو منفرد تجربہ قرار دیا ہے۔

ارجنٹینا نے فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں سوئٹزر لینڈ کو اضافی وقت میں 1-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، جبکہ انگلینڈ نے بھی ناروے کو اضافی وقت میں 1-2 سے ہرا کر آخری 4 ٹیموں میں جگہ بنا لی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل 16 جولائی کو امریکی شہر اٹلانٹا میں کھیلا جائے گا۔

یہ پڑھیں: کیا فیفا ورلڈ کپ 2026 طے شدہ، ارجنٹینا ہی نیا چیمپئن ہوگا؟ حقیقت کیا ہے؟

سوئٹزر لینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے 38 سالہ لیونل میسی نے انگلینڈ کو ایک مضبوط ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف کھیلنا خاص بات ہے کیونکہ وہ عالمی فٹبال کی طاقتور ٹیموں میں سے ایک ہے اور ایسی ٹیموں کے خلاف مقابلہ ہمیشہ یادگار ہوتا ہے۔

میسی نے کہا کہ یہ پہلی بار ہو گا کہ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلوں گا، میں تقریباً ہر بڑی ٹیم کے خلاف کھیل چکا ہوں، صرف انگلینڈ کی ٹیم باقی تھی، اس لیے یہ میرے لیے بھی ایک منفرد تجربہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ میں اس میچ کو ایک ورلڈ کپ سیمی فائنل کے طور پر دیکھ رہا ہوں اور بہترین تیاری کے ساتھ میدان میں اتر کر کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں