پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

بھارت میں اسٹار فٹبالر میسی پر مشتعل ہجوم کا بوتلوں سے حملہ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کولکتہ: عالمی شہرت فٹبالر لیونل میسی کا دورہ بھارت ان کے لئے ڈراؤنا خواب بن گیا، سالٹ لیک اسٹیڈیم میں انتظامیہ کی بدترین نا اہلی کے باعث مشتعل ہجوم نےاسٹار فٹبالر میسی کی آمد کے موقع پر بوتلیں برسانا شروع کردیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اخلاق سے عاری مشتعل ہجوم نے اسٹار فٹبالر میسی کے پوسٹر توڑے، بوتلیں پھینکی اور احتجاج شروع کر دیا کیونکہ انہیں اس بات کا احساس ہوا کہ اسٹیڈیم میں رسائی اور نظر آنے کی سہولیات توقع کے مطابق نہیں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق صورتحال جلد ہی کشیدہ ہو گئی اور سیکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا، میسی صرف 10 منٹ اسٹیڈیم میں موجود رہے اور دیگر VVIPs کے ساتھ انہیں فوری طور پر گراؤنڈ سے روانہ کردیا گیا۔

اسٹار فٹبالر کے مداحوں کی بڑی تعداد جو گھنٹوں سے ان کی جھلک دیکھنے کے لئے بے چین تھی، میسی کو قریب سے نہ دیکھنے پر مایوس ہوگئے۔

میسی نے سب سے قیمتی کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا

رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر منظرنامے کی ویڈیوز گردش کررہی ہیں، ویڈیوز میں ہنگامہ اور انتشار واضح دکھائی دے رہا ہے، یہ معاملہ عالمی سطح پر بھارت کے لئے شرمندگی کا باعث بن رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں