The news is by your side.

Advertisement

میسی کی تصویر نے سوشل میڈیا پر نیا ریکارڈ قائم کردیا

ارجنٹائن اور بارسلونا فٹبال کلب کے معروف کھلاڑی لیونل میسی کی تصویر نے سوشل میڈیا پر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

انسٹاگرام پر میسی کے ذاتی اکاؤنٹ سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی جس میں ارجنٹائن کے کھلاڑی کو کچھ روز قبل جیتے گئے کوپا امریکا ٹورنامنٹ کی ٹرافی تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس تصویر کو اب تک دو کروڑ 10 لاکھ لوگوں نے لائیک کیا اور یہ تصویر دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی تصویر بن گئی۔

اس تصویر سے قبل سوشل میڈیا پر کھیل کی دنیا میں سب سے زیادہ لائیکس حاصل کرنے والی تصویر پرتگال کے نامور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی تھی جو انہوں نے عظیم فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کے انتقال پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پوسٹ کی تھی۔

میسی کو اس تصویر کو اب تک دو کروڑ سے زائد لائیکس مل چکے ہیں تاہم اب میسی نے یہ ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ لیونل میسی کا شمار دنیا کے بہترین فٹبالر میں ہوتا ہے جنہوں نے فٹبال کی تاریخ میں کئی اعزازات اپنے نام کیے ہیں اور حال ہی میں ان کی قیادت میں ارجنٹائن نے فائنل میں شکست دے کر کوپا امریکا کپ اپنے نام کیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں