اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

لائنل میسی کس کلب سے کھیلیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لائنل میسی فرانس کے کلب پیرس سینٹ جرمین سے دو سال کے معاہدے پر رضامند ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لائنل میسی بارسلونا کلب کو چھوڑنے کے بعد فرانس کے کلب پیرس سینٹ جرمین سے دو سال کے معاہدے پر رضامند ہوگئے۔

لائنل میسی کو پی ایس جی سے سالانہ 35 ملین یورو کی آمدنی ہوگی، میسی معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے فرانس جائیں گے۔

اسٹار فٹبالر کے والد نے بھی میسی کی پی ایس جی کی جانب سے کھیلنے کی تصدیق کردی۔

مزید پڑھیں: میسی کا بارسلونا کو نم آنکھوں کے ساتھ جذباتی الوداع

واضح رہے کہ چند روز قبل ارجنٹائن کے فٹبالر لائنل میسی نے مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کو 21 سال بعد خیر باد کہہ دیا تھا۔

پریس کانفرنس کے دوران میسی بارسلونا کو الوداع کہنے پر رو پڑے تھے، پریس کانفرنس میں شریک افراد نے اسٹار فٹبالر کو کھڑے ہوکر داد پیش کی اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں