site
stats
کھیل

فٹبال کے نامور کھلاڑی میسی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

نیو جرسی: کوپا امریکہ کا فائنل ہارنے کے بعد دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی ارجنٹینا کے لائنل میسی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

کوپا امریکہ کے فائنل میں چلی سے شکست لائنل میسی نے دل پر لے لی اور نم آنکھوں کے ساتھ انٹرنیشنل فٹبال کو گڈبائے کہہ دیا،لیونل میسی نے کوپا امریکا کپ کے فائنل میں پینلٹی کک ضائع کر دی تھی، جس کے بعد انہیں مداحوں کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

messifn

کوپا امریکا فٹبال کے فائنل میں میسی کی ٹیم ارجنٹائن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک مرتبہ پھر چلی نے شکست دیدی۔ مقررہ وقت تک مقابلہ دلچسپ رہا اور فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا ،اس اعصاب کی جنگ میں چلی ہاوی ہوگیا جبکہ میسی سمیت ارجنٹائن کے دیگر کھلاڑیوں کے نشانے پینلٹی کک میں خطا ہوگئے۔

ٹائٹل معرکے میں سب کی نگاہیں میسی پر مرکوز تھیں اور میسی نے ہی پینالٹی ضائع کردی، مداحوں کی امیدوں پر پورا نہ اترنے کے سبب میسی دلبرداشتہ ہوگئے اور جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، ناکامی پر آنسو جھلک گئے۔

messi

حریف ٹیموں کے لئے خطرے کی علامت میسی کوپا امریکہ کا فائنل ہارنے کے باوجود شائقین کے دل جیت گئے۔

29 سالہ میسی نے 5 دفعہ دنیا کے بہترین فٹ بالر کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا جبکہ اپنے کلب بارسلونا کو حال ہی میں لالیگا چمپین بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top