پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

میسی کو دیکھنے کےلیے ٹکٹ کی کم ازکم قیمت کتنی رکھی گئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

میسی کو دیکھنے کےلیے ٹکٹ کی کم ازکم قیمت بھی ہزاروں میں تھی، برہم شائقین نے بھارتی منتظمین سے پیسے ریفنڈ کرنیکا مطالبہ کردیا۔

عالمی شہرت یافتہ فٹبال لیونل میسی کے آنے پر بھارت میں جو ہڑبونگ مچی ہے وہ سب کچھ کیمرے میں قید ہوچکا ہے، کس طرح فٹبالر پر بوتلیں پھینکی گئیں اور ایونٹ نہایت افرا تفری کا شکار ہوگیا، شائقین ااب اتنی خراب مینجمنٹ اور میسی کو ٹھیک سے نہ دیکھ پانے پر پیسوں کی واپسی کا تقاضہ کررہے ہیں۔

صرف میسی کی ایک جھلک دیکھنے کےلیے آنے والے ایک اور نوجوان اور پُرجوش مداح نے نہایت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میسی کو دیکھنے کےلیے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 5 ہزار تھی، اور ان کے گرد صرف وی وی آئی پی تھے۔

انھوں نے کہا کہ ہم میسی کو دیکھ نہیں سکے یہاں تک کہ ان کی ایک جھلک تک نہیں دیکھ پائے، میں نہیں جانتا کہ یہ اسکرپٹڈ تھا یا نہیں اور پولیس اس پر ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔

مزید پڑھیں: بھارت میں اسٹار فٹبالر میسی پر مشتعل ہجوم کا بوتلوں سے حملہ، ویڈیو وائرل

لڑکے کا مزید کہنا تھا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں جانتا اور ہر کوئی شدید غصے میں تھا، میرے پاس کہنے کےلیے کچھ نہیں ہے، منتظمین ہمیں جواب دیں اور ہمارے پیسے ریفنڈ کریں۔

میسی کولکتہ کے اسٹیڈیم میں دیکھنے کےلیے آنے والے ایک ننھے فٹبال شائق نے کہا کہ ‘میں کچھ بھی نہیں دیکھ پایا، یہ پورا اسکیم تھا، پورا وقت برباد ہوگیا، یہ پوری طرح وقت کا ضیاع تھا جبکہ پیسے بھی برباد ہوگئے سب کچھ ضائع ہوگیا۔

ایک اور نوجوان مداح کا کہنا تھا کہ ایک دم گھٹیا ایونٹ تھا یہ، میسی صرف 10 منٹ کےلیے آیا سارے سیاستدان اور کارپوریٹ آفیسرز نے ان کو گھیر لیا، کچھ نہیں دیکھ پائے، نہ ہی ان سے کک آؤٹ کروایا نہ ہی ایک پنالٹی تک لی، کچھ نہیں کیا۔

میسی کو بھارت بلانا ایک فراڈ اور اسکیم تھا، بھارتی شائقین شدید برہم

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں