ٹیکس فراڈ: لیونل میسی کو 21 ماہ قید کی سزا

اٹلی : معروف فٹبالر میسی اور اُن کے والد کو ٹیکس فراڈ کیس میں 21 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق لیونل میسی پر 2 ملین یورو ٹیکس چوری کا الزام ہے اور فٹبالر کے والد پر 2007 سے 2007 تک 1.5 ملین یورو ٹیکس میں چوری کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
یاد رہے ہسپانوی قانون کے تحت دو سال سے کم کی سزا کسی کمزور کیس میں سنائی جاتی ہے، تاہم یہ میسی اور اُن کے والد کے لیے آزمائشی سزا ہوسکتی ہے۔
کیس کی سماعت کے دوران اسٹار فٹبالر نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ ’’میں نے اس معاہدے پر دستخط کرتے وقت یہ نہیں سوچا تھا کہ یہ غلط ہے، دستاویزات دستخط کرتے وقت اس کے منافع کے بارے میں ٹیکس چوری کے حوالے سے کچھ معلوم نہیں تھا‘‘۔
گواہ ایواہ بلازکیوز گواہ نے عدالت کو بتایا کہ چار بار چیمپئنز لیگ کے فاتح ٹیکس گوشواروں کو چیک کیا جاسکتا ہے، جبکہ میسی نے سزا کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’وہ اپنے مالی معاملات نگرانی خود نہیں کرتے‘‘۔
واضح رہے معروف فٹبالر 2000 سے اسپین کے شہر بارسلونا کے شہر میں رہائش پذیر ہیں اور معروف فٹبال کلب بارسلونا سے کھیل رہے ہیں، یاد رہے یورو کپ گزشتہ کوپا امریکہ ٹورنامنٹ میں شکست کے بعد لیونل میسی نے اپنے ناقص کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔