ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال لیونل میسی اور شاہ رخ خان کی ملاقات اور انکے بیٹے ابرام کے ساتھ تصویر بنوانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
دورِ حاضر کے نامور فٹبالر لیونل میسی نے کولکتہ کے فٹبال اسٹیدیم کا دورہ کیا جہاں ان کی ایک جھلک دیکھنے کےلیے شائقین کا سمند امڈ آیا، بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان بھی اپنے چھوتے صاحبزادے ابرام خان کے ساتھ میسی سے ملنے آئے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِگردش ہے۔
میسی کے استقبال کے لیے کولکتہ کے فٹبال اسٹیڈیم کے باہر ان کا 70 فٹ کا طویل مجسمی بھی نصب کیا گیا تھا جس میں وہ ورلڈکپ ہاتھ میں تھامے کھڑے ہیں۔
VIDEO | Kolkata: Football icon Lionel Messi to virtually unveil his 70-foot statue from Salt Lake stadium, with West Bengal Minister Sujit Bose and Bollywood actor Shah Rukh Khan present at the event.#LionelMessi #Kolkata #Football
(Full VIDEO available on PTI Videos –… pic.twitter.com/dqISIwMgl4
— Press Trust of India (@PTI_News) December 13, 2025
ارجنٹائن کے سپریم فٹبالر جو دوپہر ڈھائی بجے کوکلتہ پہنچے تھے وہ اپنے ہوٹل حیات ریجنسی سے اسٹیڈیم پہنچے جہاں انھیں دیکھنے کےلیے ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجود تھے جبکہ اسٹیڈیم کے باہر بھی لوگوں کا ہجوم موجود تھا۔
اس ایونٹ کے دوران شاہ رخ خان بھی اپنے بیٹے ابرام کے ہمراہ میسی سے ملنے آئے، فٹبال نے ان کے ساتھ گرمجوشی سے ہاتھ ملایا۔
لیونل میسی نے شاہ رخ سے مصاحہ کرنے کے بعد تھوڑی دیر ان سے گفتگو کی، اس دوران فٹبالر نے ابرام کو پاس بلاکر اس کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
میسی کو بھارت بلانا ایک فراڈ اور اسکیم تھا، بھارتی شائقین شدید برہم
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


